پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ لئے البنڈازول گولی بچوں کو کھلانانہ بھولیں:بی ایم او منڈی

0
0

صنیشنل ڈی وارمنگ ڈے کے موقع پر منڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ نیشنل ڈی ورمنینگ ڈے کے موقع پر منڈی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔پروگرام کا افتتاح نائیب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان کے ہاتھوں کروایاگیا۔ دوران پروگرام بلاک میڈیکل افیسر منڈی ڈاکٹر نصرت بھٹی ،پرنسپل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منڈی انجو رشی بطور خاص شریک رہیں۔ اس دوران سکول کی بچیوں کو البنڈا زول کی گولیاں کھلائی گئیں۔ اس دوران سکول کے عملہ کے دیگر مقررین کے ساتھ ساتھ پرنسپل اور بی ایم او منڈی نے بھی اس دن کی مناسبت سے بچوں کو جانکاری دی۔ انہوں نے کہاکہ سال میں دو بار 10فروری اور دس اگست کو ڈی وارمنگ ڈے منایاجاتاہے۔ اس دن بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کی غرض سے یہ دوائی کھلائی جاتی ہے۔ اج اس سکول سے اس مہیم کا آغاز کرکے تمام بچوں کو البنڈا زول ٹیبلٹ کھلائی جانی مقصود ہے۔ تاکہ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کیاجاسکے۔ انہوں نے اس موقع پر جہاں اپنے اطراف واکناف کی صاف صفائی کی تلقین کی وہی پر اپنے بدن کی صفائی ستھرائی ،تندرستی اور صحت کا بھی خاص خیال رکھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا