پیغمبر اسلام ؑکی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف راجوری میں احتجاج

0
0

گستاخ رسول ؑ کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا زور دار مطالبہ کیا

شیراز چوہدری
راجوریچند روز قبل پیغمبر اسلام ؑکی شان میں گستاخی کرنے والے نرسنگھ نند کے خلاف راجوری ضلع کے صدر مقام پر سبھی مسلم تنظیموں کی جانب سے مشترکہ طور پر پرامن احتجاج کیا گیا ۔

https://x.com/ghaziabadpolice

اس موقع پرنبی رحمتؑ کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع انتظامیہ راجوری کو یاداشت سونپی گئی جس میں اس شخص کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ۔عوام نے کہا اگر اس شخص کے خلاف جلد از جلد کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو آنے والے وقت میں خطہ پیر پنجال کی عوام احتجاج میں مزید تیزی لائے گی۔وہیں ضلع انتظامیہ راجوری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو ختم کیا گیا ۔اس موقع پر عوام رجوری کی جانب سے ضلع انتظامیہ راجوری کی ذریعہ سے حکومت کے نام ایک یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں اس شخص کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ہے۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا