پیغمبر ؐکے ہم سب ہیں اور ان کی امن واخوت اور مساوات کی تعلیمات تا قیامت : تشار گاندھی

0
0

ممبئی میں امسال آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبی دوسال کے وقفہ کے بعدبرآمد
یواین آئی

ممبئی؍؍ممبئی میں امسال آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبی دوسال کے وقفہ کے بعدسہ پہرچار بجے تاریخی خلافت ہاؤس سے برآمد ہوا،جس کی قیادت اجمیرمیں حضرت معین الدین۔چشتی کے آستانہ کے سجادہ نشین واجد چشتی اور ملک کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پر پوتے تشار گاندھی مہمان خصوصی ہوں گے۔اس موقع پر تشار گاندھی نے کہاکہ ہم سب پیغمبر کے ہیں اور اْن کی امن واخوت اور مساوات کی تعلیمات پر تا قیامت عمل کیا جائے گا ،ان میں تمام مذاہب کے مہاپروش شامل ہیں۔تشار گاندھی نے خلافت ہاؤس کے احاطہ میں سیرت النبی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور یہاں سبھی شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں ،کیونکہ یہ حق انہیں آئین ہند نے دیا ہے۔انہوں نے ملک میں نفرت پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ ایسے عناصر کی وجہ سے ملک کو عالمی سطح پر مزاحمت کرنا پڑتی ہے۔لیکن۔یہاں کے عوام نے ہمیشہ ایسی طاقتوں کو ناکام کردیا ہے۔اس سے قبل خلافت کمیٹی چیئرمین سرفراز آرزو نے میلاد النبی کے جلوس کس تقدس پامال نہ ہونے دیا جائے کیونکہ جلوس کے ساتھ حضور کا نام وابستہ ہے اور اس پر آنچ نہ آئے اور کسی کو منفی تبصرہ کرنے کا موقعہ نہ ملے۔انہوں نے مزید کہاکہ حضور کی امن واخوت اور مساوات کی تعلیمات کی بھرپور تشہیر میں ہم مسلمان ناکام رہے ہیں،بلکہ چودہ سو سال قبل اسلام نے امیر،غریب،کالے -گورے اور اونچ نیچ کو ختم کردیا تھا، اسلام دنیا کا بہترین دین ہے۔بس ہم نے دراصل۔ہم نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور سنتوں کو عام نہیں کیا۔ہماری طرف سے اسلامی تعلیمات کو اجاگر اور تشہیر نہیں کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔مذکورہ جلسہ کی صدارت خلافت کمیٹی کے چیئرمین اور سنئیر صحافی سرفرازآرزو نے کی ، جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکالاگیا جلو س میں بائیکلہ سمیت مسلم اکثریتی علاقوں میں پر جوش استقبال کیاگیاجلوس کو کورونا کے سبب تیزرفتاری سے گزرنے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے جلوس کے روٹ کے دونوں طرف رکاؤٹ ڈالی گئی تھی اس کے باوجود جگہ جگہ جلوس کا استقبال کیا گیاہر جگہ پرنعرہ تکبیر اللہ اکبر اور نعرہ رسالت کے نعروں سے مسلم اکثریتی علاقوں کی سڑکیں نعروں سے گونج اٹھیں۔ جلوس کیلئے دونوں جانب قافلے کے گزرنے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔جلوس کے قائدین میں رضا اکیڈمی کے صدر الحاج مولانا سعید نوری،ایم ایل اے امین پٹیل،سابق ایم ایل اے وارث پٹھان،جاوید جنیجو ،اس موقع مقررین نے کہاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحمت للعالمین بن کر اس روئے زمین پر تشریف لائے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کیا ہم عام کر سکے ہیں یہ سوچنے کا مقام ہے اسلام سب سے اچھا مذہب ہے لیکن ہمارے کردار و عمل کی وجہ سے مذہب پر کچھ لوگ سوال اٹھاتے ہیں اس کو ہم ہی موقع دیتے ہیں اگر ہم اپنے کردار و عمل درست کر لیں تو اسلام سے اچھامذہب کوئی نہیں امن کے پیامبر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہے انہوں نے ہی کالے گورے عربی عجمی کا فرق ختم کردیا۔ممبئی میں جنوب وسطیٰ علاقے بائیکلہ میں واقع خلافت ہاؤس سے سہ پہر چاربجے روانہ ہوا۔اور بائیکلہ،عبدالحمید انصاری چوک ،ممبئی فائر بریگیڈ صدر دفتر،لمبی سمنٹ چال، کالا پانی،اگر پاڑہ ،جھولا میدان ،مولانا ابوالکلام آزاد روڈ،مدنپورہ،ناگپاڑہ مرزا غالب چوک،ڈنکن روڈدوٹانکی،مولانا شوکت روڈ،علامہ اقبال چوک،ابراھیم رحمت اللہ روڈ،بھنڈی بازار،محمدعلی روڈ،کرافورڈ مارکیٹ،حج ہاؤس سے ڈی این روڈ،عبدالرحمن اسٹریٹ،پائیدھونی ،ابراھیم رحمت اللہ روڈ اور جے جے روڈ سے مستان تالاب پر ختم ہوا،سن راستوں پر جگہ جگہ جلوس کے قائدین اور شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا،محمد علی روڈ روحانی ریسٹورنٹ کے قریب ایکتاویلفئیرایسوسی ایشن کے صدر اقبال میمن کی سربراہی میں شاندار استقبال کیاگیا ہے ،شرکاء￿ اور قائدین کوگلدستے اور شال پیش کی گئیں،اس سے پہلے بائیکلہ فروٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے قائدین کو ہار پھول پیش کیے۔جبکہ مدنپورہ،ناگپاڑہ ،دوٹانکہ،جے جے روڈ،بھنڈی بازار ،محمد علی روڈ،کرافورڈ مارکیٹ ،عبدالرحمن اسٹریٹ اور پائیدھونی میں جگ جگہ بنائے اسٹیک سے شرکاء کا استقبال کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا