پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے بچوں کو تعلیمی مواد تقسیم کیا گیا

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ نے مسلسل اپنی کاوشوں کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں متعدد بچوں کو تعلیمی ساز و سامان فراہم کیا گیا جن میں قلم، کاپیاں، پنسلیں، کتابیں اور دیگر کئی تعلیم سے جڑی ہوئی اشیاءتقسیم کی گئیں۔یہ سازوسامان خاص طور پر یتیم بچوں اور بی پی ایل زمرے میں شامل بچوں کو تقسیم کیا گیا اس کا اصل مقصد بچوں کو تعلیمی میدان میں سہولیات فراہم کرنا اور انکی حوصلہ افزائی کی خاطر تقسیم کیا گیا۔اس موقعہ پر تنظیم کے اہم ارکان بھی موجود تھے جن میں صدر وسیم الحسن، کنوینئر باسط خان،کوآرڈینیٹر عبدالباسط ،تحصیل جنرل سیکریٹری سمیت سہگل، ایگزیکٹو ممبر شاہد ملک وغیرہ بھی تھے۔پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کی ٹیم نے سرنکوٹ بفلیاز درآبہ کے دوردراز علاقوں میں پہنچ کر ضرورت مند بچوں کو سازوسامان تقسیم کیا۔اس موقعہ پر صدر وسیم الحسن نے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دی جائے۔انہوں نے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے اور مستقبل میں یہی بچے قوم کا اور اپنے والدین کا سرمایہ بن سکتے ہیں۔لوگوں نے پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ جو کہ ایک رضاکارانہ تنظیم ہے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے ممبران بہت ہی اچھا کام کر رہے ہیں اور ضرورت مند افراد کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ خدمت خلق ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا