افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ // پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے تکیہ شریف حضرت سید بابا غلام شاہ بادشاہؒ لسانہ کے مقام پر نعت خوانی کا مقابلہ کروایا جس میں متعدد نعت خوان حضرات نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کے صدر سید وسیم الحسن مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔بچوں نے اس موقعہ پر اپنے ہنر کو ظاہر کرتے ہوئے نعت رسول ؑمقبول پیش کی جس میں مظفر حسین نے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد اعظم نے دوسری اور پرویز احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقعہ پر سید وسیم الحسن نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے بچوں کے ہنر کو ظاہر کرتے ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بے حد اہم ہے۔ا نہوں نے کہا کہ بچوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے صرف بچوں کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ضروری ہیں اور آئندہ بھی وہ اس طرح کے پروگرام منعقد کریں گئے۔پروگرام کے آخر میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات بھی تقسیم کئے۔اس موقعہ پر پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کی پوری ٹیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔