محمد فرید ملک صوبائی کمشنر جموں وای ڈی JKPCCلمیٹڈ سے ملاقی

0
0

ریاض ملک
منڈیپیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئر مین محمد فرید ملک نے خطہ پیر پنچال راجوری پونچھ بلخصوص تحصیل منڈی کے متعدد ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائیل کے حوالے جموں میں مختلف محکموں کے اعلی آفیسران سے ملاقات کیں۔ اس دوران انہوں نے صوبائی کمشنر جموں رومیش کمار سے ملاقات کرکے ضلع پونچھ کے تمام تر علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سرحدی علاقوں میں پانی کی قلت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ اڑائی ملکاں کے پل کے حوالے بات چیت کی گئی۔ منڈی بائی پاس تعمیر اور انڈور سٹیڈیم کی تعمیر میں سرت لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر جموں وکشمیرپروجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ جموں سے بھی ملاقات کرکے متعدد مسائیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔جبکہ فوج کے لیفٹنٹ جنرل سے ملاقات کرکے راجوری پونچھ میں فوج کی جانب سے عوام کے ساتھ تال میل پر تعریف کی۔ انہوں نے راجوری پونچھ کے نوجوانوں کو فوج میں خصوصی طور پر بھرتی کے حوالے سے گزارش کی کہ راجوری پونچھ کے لئے خصوصی بھرتی کی جائے۔اس کے علاوہ دیگر مسائیل کو مختلف مقامات پر دفاتر میں آفیسران سے ملاقات کرکے اہم مسائیل کو اجاگر کیاگیا۔ انہوں نے کھیل کود میں فوج کا جوانوں کے تیں اہم تعاون پر شکریہ اداکیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا