پیر پنجال کے احوال

0
0

 

برف وباراں کے نزول سے جہاں لوگوں نے لی راحت کی سانس وہیں آفت سماوی کے باعث تیزوتند آندھی کی زد میں آئے ٹین والے مکانات اورساتھ ہی سرکاری اسکولوں کی عمارات

منظور حسین قادری
خطہ پیرپنچال وادی چناب کے دور دراز علاقہ جات میں پچھلے کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کے قطرہ قطرہ کے لئے ترس رہے تھے دو روز قبل محکمہ موسمیات کی آگاہی موجب باران رحمت کا انتظار مطلع ابرآلود ہوتے ہی ختم ہوگیا خطہ پیرپنچال اور وادی چناب میں برف وباراں کانزول ہوتے ہی جہاں لوگوں نے راحت کی سانس لی وہیں آفت سماوی کے باعث تیزوتند آدھی کی زد میں آئے ٹین والے رہائشی مکانات وسرکاری اسکولوں کی عمارت جس سے اربوں روپے کی جائیداد واملاک کا ہوا نقصان تاہم ابھی تک کسی جانی حادثہ کی کوئی اطلاع نہیں واضح رہے سانگلہ موہڑہ بچھائی کلر موہڑہ لورن منڈی سرنکوٹ کے کئی سرکاری اسکولوں کی چھت اُڑگئی ہیں خطہ پیرپنچال کے بلند وبالا مقامات پر رہائشی مکانات تیز وتندہواؤں کی زد میں آکر تباہ ہوچکے ہیں بعض علاقہ جات میں مکانات زمین بوس بھی ہوئے یارہے ان میں زیادہ تر پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت بنے مکانات ہیں عوام الناس نے ایل جی انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ وہ محکمہ مال ودیگر محکمہ جات کے اشتراک سے جائزہ کمیٹی یا کمیشن تشکیل دے کر نقصانات کا جائزہ لیں اور متاثرہ کنبہ جات کے حق میں فوری امداد واعانت کے اقدامات کرے طوفانی بارش کے کارن زیر تعمیر سڑکوں اور زیر تعمیر رابطہ سڑکوں پر بھی شگاف پڑے ہیں جس سے سڑکوں کو ہی نہیں بلکہ ملحقہ اراضی کا بھی نقصان ہوا ہے متعدد علاقہ جات میں بجلی کی ترسیلی لائنز ٹوٹ گئی ہیں جبکہ پانی کی پائپوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا