پیر سیّد عارف شاہ نے ساداتِ جیلان کا سنگِ بنیاد رکھا

0
0

کہا ان مقامات پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے
سید نیاز شاہ
پونچھ//بریلوی کے مشہور عالم دین پیر سیّد عارف شاہ جو بریلوی سے تشریف لائے ہوئے ہیں انہوں نے ساداتِ جیلان کے عرس کے موقعہ پرساداتِ جیلان مزار کا سنگِ بنیاد رکھا اور مزار پر چادر چڑھائی ۔انہوں نے پونچھ عوام کی آپسی بھائی چارہ کی بھی سراہنا کی اور ملک کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ کمیٹی کے ساتھ پورہ تعاون فرمائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقامات پر بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ساداتِ جیلان کے مزار کا کام بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے کیونکہ عرصہ دراز سے یہ مذہبی مقامات عام آدمی کی نظروں سے اوجھل تھے۔ اس موقعہ پر پونچھ کے علماءکرام کے علاوہ سیاسی اور سماجی رہنما بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا