پیر سید عطر شاہ( رح)کے آستانہ کے متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھا گیا

0
0

ضلع بھر کے علمائے کرام نے کی شرکت ،عوام سے مسجد کے کام میں دل کھول کر تعاون کی اپیل
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے سیڑھی چوہانہ میں پیر بابا سید عطہر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کی احاطہ درگاہ پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا اہم مقصد پیر بابا عطر شاہ رحمۃ اللہ علیہ متصل مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھنا تھا۔ یاد رہے پروگرام میں جہاں ضلع پونچھ سے مولانا بشارت، مولانا مصباحی، مولانا عبدالمجید ودیگر علمائے کرام شریک ہوئے وہیں منڈی تحصیل سے مولانا سید شاہد بخاری، مولانا سید فاضل رضوی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام میں معزز شخصیات کے علاوہ زائرین کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔ پروگرام کے اختتام پر علماء کرام وجلمہ عوام کے ہاتھوں مولائے کائنات سے منسوب مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس حوالے سے پیر بابا عطر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کمیٹی کے چیئرمین طاویر شاہ و مولانا سید فاضل رضوی نے کہا کہ خطہ پیر پنچال سمیت یو ٹی جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے زائرین بڑی تعداد میں حاضری دیتے ہیں۔ لیکن یہاں پنجگانہ نماز پڑھنے کے لیے مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے یہاں مولائے کائنات سے منسوب مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ تاکہ یہاں آنے والے زائرین پانچ وقت کی نماز ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر بابا عطر شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر کثیر تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جن کے لیے یہاں مسجد شریف تعمیر کرنے کی اشد ضرورت تھی۔ اسی سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد کر مسجد شریف کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ انہوں عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا مولائے کائنات سے منسوب مسجد شریف کی تعمیر کے لئے باہم تعاون فرمائیں تاکہ جلد سے جلد مسجد شریف کا تعمیری کام پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ اور زائیرین کے لئے یہاں حاضری کے دوران نماز پڑھنے میں اسانی ہوسکے۔ خصوصی دعا ہر مجلس کا اختتام ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا