پیر بابا سید چھوٹے شاہ بادشاہ کا سہ روزہ ششمائی عرس پاک اختتام پذیر

0
0

عالم اسلام کے لیے امن وسلامتی اور بھائی چارگی کے لیے دعا کی گئی
سرفرازقادی
مینڈھر؍؍ولی کامل حضرت پیر بابا سید چھوٹے شاہ بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ کا ششماہی سہ روزہ عرس پاک کا اختتام پذیر ہوا۔ یاد رہے عرس پاک اوقاف اسلامیہ وقف بورڈ وظہیر عباس کیفی کی زیر نگرانی منایا گیا۔ عرس پاک کا آغاز ہفتے کو صبح سے قران مقدس کی تلاوت ختماۃ المعظمات ذکر و اذکار ہوا۔ وہیں اس موقع پر علمائیکرام نے تعلیمات اولیاء کرام اصلاح معاشرہ ودیگر پہلوں پر قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل بیانات کیے۔ جس کی صدارت امام وخطیب جامع مسجد چھوٹے شاہ مولانا سید اخیار حسین شاہ نے کی۔ عرس پاک کے دوسرے دن رسم الم ادا کی گئی۔ وہیں عرس مقدس کے تیسرے اور آخری دن صلاۃ وسلام کے بعد عالم اسلام کے لیے امن سلامتی اور بھائی چارگی کے لیے اختتامی دعا ہوئی۔ اس موقع اور مائی کتاب حفاظ کرام ائمہ مساجد و کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا