اسنسیون، //پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کے تاکومبو جیل خانے میں پیر کے روز پولس اور فوج کے آپریشن میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق نیشنل پولس ٹیکٹیکل گروپ کے 9 قیدی اور ایک ایجنٹ کی موت ہوگئی جب کہ 20 قیدی اور 36 پولس اور ملٹری ایجنٹ زخمی ہوئے۔
یہ آپریشن تاکومبو جیل کا کنٹرول بحال کرنے کے لیے کیا گیا، جو برسوں سے روٹیلا قبیلے کے نام سے مشہور مجرم گروہ کے قبضے میں تھی۔
نیشنل پولس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کے ساتھ شدید تصادم کے بعد، پولس اور فوجی ایجنٹ جرائم پیشہ دھڑے کے سرغنہ ارمانڈو جیویر روٹیلا کے سیل بلاک تک پہنچےاور اسے ویناس کیو فوجی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران مختلف کیلیبرز کے چاقو اور آتشیں اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور منشیات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔