پیاز کی قیمت میں اضافہ پر پون کلیان کی نکتہ چینی

0
0

یواین آئی
حیدرآباد؍؍پیاز کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ استعفی دیدے اور دوبارہ انتخابات کروائے ۔انہوں نے اے پی کے تروپتی کے رعیتو بازار کادورہ کیا جہاں انہوں نے خریداروں اور دکانداروں سے بات کی۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری پیاز 80روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے ۔انہوں نے تاجروں سے پیاز کی دستیابی اور ان کے مسائل پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹنڈرس اور پیشرو حکومت کی پالیسیوں میں مصروف ہے ۔عوام کوراحت نہیں مل رہی ہے ۔اگر حکومت پیاز کی قیمت پر قابو نہیں پاسکتی تو وہ استعفی دیدے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا