اجمل ملک
رام بن //ہر سال کی طرح اس سال بھی پوگل پریستان کی سرزمین سرگلی کے میدان میںواحد T-20کا ایک ہی میچ کھیلا جاتا ہے اور آج تک جتنے میں میچ ہوئے ان سب میںملیگام الیون نے جیت حاصل کی اور اس طرح چمپئن کا خطاب اپنے نام کرتے تھے لیکن آج کے واحد T-20کا میچ کا نتیجہ گزشتہ میچوں سے مختلف رہا ۔ اس میچ میں پہلے پوگل الیون نے بیٹنگ کر تے ہوئے کہاکہ مقررہ 20اووروں میں 201رن بنائے جس میں ارشد اسحاق کٹوچ نے سب سے زیادہ 30رن بنا ئے ۔ اس کے بعد ملیگان الیون نے بیٹنگ شروع کی لیکن ملیگان الیوان کے بیٹسمینوں نےپوگل الیون کے بالنگ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور پوری کی پوری ٹیم 118رن بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ اس طرح پوگل الیون نے پہلی بار سرگلی T-20کا خطاب اپنے نام کر لیااور ملیگام الیون کا حساب کتاب برا بر کر دیا ۔ اس سلسلے میں T-20کے چیر مین شاہین احمد شیخ نے نمائندے کے ساتھ بات کر تے ہوئے کہاکہ جس طرح پوگل الیون نے آج اپنے گھریلو میدان میں کھیل کا مظاہرہ کیا وہ دیکھنے کے قابل تھا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت نے آج تک پہاڑی علاقوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی پہاڑی نوجوانوں میں چھپا ٹیلنٹ کو نکھارنے کا موقع دیا کیونکہ تحصیل پوگل پریستان میں کھیل میدان میسر نہیں ہے اور اس سلسلے میں با رہا بار حکومت و ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لایا لیکن ابھی تک ہمارے نو جوان کھلاڑیوں کو مایوسی ہی ملی ۔آخر چیر مین پر شاہین احمد شیخ اور ڈاکٹر نثار احمد نے دونوں ٹیموں کے کھلاریوں کو مبارک باد دی ۔شاہین احمد شیخ نے اپنے ہاتھوں سے عرفان کٹوچ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا ۔