پہاڑی علاقوںرابطہ سڑک خستہ خالی کا شکار

0
0

عوام کے لئے سڑک رابطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا کیونکہ تمام طرح کی سرکاری اور غیر سرکاری سہولیات کا دار و مدار سڑک پرہے جموں وکشمیر میں تمام علاقوں میں عوام سکونت پزیر ہے ہمارے وطن عزیز ہندوستان کے سڑک وزیر نتن گڈگڑی جو اپنی صاف گوئی وکام کو لیکر خزب اقتدار اور خزب اختلاف میں اچھی خاصی پکڑ رکھتے ہیں نے سڑکوں کو لیکر اچھا خاصا کام کیا ہے اورکربھی رہے ہیں جموں وکشمیر میں بھی سب سے پہاڑی علاقے میںا ٓنے والی سڑک جموں پونچھ ہائی وے ہے جموں پونچھ ہائی کی مرمتی کا کام کاج بھی سرعت سے جاری و ساری ہے ۔اسی طرح جموں وکشمیر میں کئی سڑکوں کا تعمیری کام چل رہا ہے کہی نہ کہی جب یہ سڑکیں بنکر تیارہوجائیں گی عوام کو ضرورراحت محسوس ہوگی لیکن جموں کشمیر میں ابھی بھی کئی علاقے ایسے موجود ہیں جنکی عوام سڑکوں سے محروم ہے ۔ اور آج بھی اکثر و بیشتر زرائع ابلاغ کے زریعہ سڑکوں کی تعمیر کی مانگ اس کی دلیل ہے ۔ آج کے دور میں جب ملک اپنا 77واں یوم آزادی منا رہا ہے ہمارے یہاں کئی علاقوں میں سڑکوں کی عدم موجودی یا پھر سڑکوں کی خستہ حالی یہاں زمینی سطح پر اضلاع کی نگران انتظامیہ کی تعمیری اور عوامی راحت رسانی کارکردگی کا جائزہ لینے کی دعوت دے رہی ہے یہاں کی عوام منریگا سڑکوں سے لیکر سڑکوں کی تعمیر کے لئے سرکار کی جانب سے بنائی جارہی کئی اسکیموں کے تحت سڑکوں کے کام کو لیکر کنفیوز بھی ہے ۔ کیونکہ یہاں ایک سڑک کی تعمیر کو اوسطا 20سال سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں انتظامی نظام اس قدر سست روی کا شکار ہے عوام سخت پریشانی میں ہے۔ دور دراز علاقوں میں سڑک روابط کی تعمیر کے متعلق عوام کو کئی طرح کی پریشانیو ں کے ساتھ ساتھ کئی ذاتی نُقصانات برداشت کرنے کے بعد بھی عوام کو سڑک کی سہولت میسر نہیں آتی ہے ۔ کہی پر سڑک کی تعمیر عام عوام کی فصلوں سے زمین کٹائی کرکے چھوڑ دی جاتی ہے یا پھر کہی کچھ کام آگے کرکے ٹریکٹر ٹرالی سڑک بنا کر اسے سالوں سال تک چھوڑ دیاجاتا ہے کہی عوامی سیاست کا شکار ہوجاتی ہیں یہ سڑکیں اوربہت ساری ایسی وجوہات ہیں جوکہ سڑکوں کی تعمیر میں رکاوٹ بن جارتی ہیںجنکا تعلق عوام سے ہے ۔ بہت ساری ایسی جگہیں ہے یہاں محکمہ سڑک تو تعمیر کرنا چاہتا ہے لیکن عوام کو سڑک چاہئے اپنی زمین سے JCBنہیں گزرے گی سڑکوں کی تعمیر کو لیکر موجودہ رورڈ ویز منتری کو کوئی ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے عام عوام تک سڑک پہنچ سکے امسال جب ملک 77ویں آزادی کی سالگرہ منا چکاہے اس عوامی ترقی میں سب سے ضروری سڑک ہے ہے کے کام کاج کا جائزہ لینے کی کوشش کی جائے خصوصا جموں و کشمیر انتظامیہ کے نگران منوج سنھا کو بھی دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کو لیکر کڑی نگرانی رکھنی ہوگی تبھی عوامی اعتماد کی بحالی میں کامیابی ملے گی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا