پہاڑی سٹیٹس ملنے سے پہاڑی عوام میں خوشی

0
0

سیول سوسائٹی منڈی نے مرکزی حکومت کا شکریہ اداکیا
ریاض ملک
منڈی؍؍طویل جدوجہد کے بعد پہاڑی طبقہ کو آخر کار شیڈول ٹرائب فہرست میں شامل کر لیاگیا۔کس کو لیکر عوام میں خوشی پائی جارہی ہے۔ اور ایک طویل جدوجہد کے بعد اس کامیابی پر پہاڑی لوگ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ جہاں جموں وکشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی جڑیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں۔ وہیں پر عوام میں بھی بی جے پی پر اعتماد بڑھتاجارہاہے۔ پہاڑی طبقہ کو شیڈول ٹرائب میں شامل کرنا ایک اہم فیصلہ ہے۔جس کو لیکر سیویل سوسائٹی منڈی کارکنان ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ مرکزی سرکار کا شکریہ اداکیا۔ پریس کانفرنس میں شامل سوسائٹی چئیرمین الحاج غلام عباس ہمدانی،جنرل سیکرٹری عبدالاحد بھٹ،محمد اکرم لون،خواجہ قمرعلی ودیگران شامل رہے۔انہوں نے پہاڑیوں کو شڈول ٹرائیب میں شامل کرنے پر وزیر اعظم ہند اور وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کا بھی شکریہ اداکیاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا