پہاڑیوں کی ریزرویشن ،ریاستی وزیر اعلیٰ سے خصوصی مداخلت کی اپیل

0
0

فائل روک کر پہاڑیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے:عوام
نا ظم علی خان
مینڈھرمینڈھر علاقہ کے پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کئی ذی شعور لوگوں نے ریاستی گورنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر پہاڑیوں کی فائل کو روکا جا رہا ہے۔ اسلسلہ میں ماسٹر عنائت اللہ خان،محمد اعظم فانی،حاجی خورشید میر ،حاجی محمد صادق خان، ظہیر خان کے علاوہ کئی لوگوں نے ریاستی گورنر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی گورنر جان بوجھ کر فائل واپس کی جس سے پہاڑی طبقہ کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی طرح خطہ پیر پنجال کے حالات خراب ہوئے تو اس کی ذمہ د اری ریاستی گورنر پر عائد ہو گی ان کا کہنا تھا کہ اگر پہاڑی طبقہ سڑکوں پر اتر آیا تو پھر حالات خراب ہو سکتے ہیں انھوں نے ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے اپیل کی کہ وہ خود گورنر کے پاس جا کر پہاڑی طبقہ کو شیڈیول ٹرائب کا درجہ دلانے میں اہم رول ادا کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا