پہاڑیوںکوSTدرجہ ملنے میں تمام رُکاوٹیں دُور

0
0

پہاڑی طبقہ نے خوشی کا اظہارکیا ،مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا
محمد بشارت
کوٹرنکہ ؍؍ضلع راجوری کے سب ضلع کوٹرنکہ میں پہاڑی طبقہ کے کارکنان کوٹرنکہ میں گزشتہ روز نیشنل کمیشن فار شیڈیولڈ ٹرائب (NCST) نے جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں "پہاڑی” برادری کو شامل کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ "کمیشن نے قبائلی امور کی وزارت سے موصول ہونے والی تجویز کی جانچ کر کے کمیشن نے ہندوستان کے رجسٹرار جنرل کے دفتر کی سفارش کی بنیاد پر تجویز کی حمایت کی” NCST نے بتایا ہے کہ شمولیت کی سفارشات جموں و کشمیر میں جسٹس (ریٹائرڈ) جی ڈی شرما کی سربراہی میں کمیشن کی طرف سے آئی تھیں۔ اس دوران عرصہ دراز سے پہاڑی قبیلہ کی شیڈیول ٹرایب کی مانگ کرنے والے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پہاڑی قبیلہ کے سربراہوں کی جانب سے موجودہ حکومت کی ستائیش کی جا رہی ہے ۔وہیں کوٹرنکہ میں پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لیڈران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی سرکار کا شکریہ ادا کیا ۔وہیں معروف پہاڑی لیڈر محمد ایوب پہلوان سرجیت سنگھ و بھارتیا جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر دیواج راج شرما رومیش چندر منڈل پردھان بلدیو سنگھ نے اسے ایک اہم قدم اور اہم پہل قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت کسی بھی قبیلہ کے ساتھ بھید بھائونہیں کرے گی اور نہ ہی نفرت پھیلانے والوں کو اسکا موقع حاصل ہونے دیا جائیگا وہیں محمد ایوب پہلوان نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی قبیلے کی دیرینہ مانگ کو ساڑھے تین دہائیوں کے بعد پورا کیا گیا ہے اور مرکزی سرکار نے پہاڑی طبقہ کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا