ایس ڈی ایم چاڈورہ نے آتشزدگی سے نقصان کا جائزہ لیا
منظور پکھر پوری
بڈگام // وسطی ضلع بڈگام کے پکھرپورہ میں گزشتہ روز بعد دوپہر آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں تین مکانات اور دو گاؤ خانے مکمل طور خاکستر ہوئے اس سلسلے میں ایس ڈی ایم چاڈورہ ڈاکٹر مزمل مقبول نے تحصیلدار چرار شریف نثار احمد اعوان کے ہمراہ پکھرپورہ کا دورہ کیا اور آگ سے متاثرہ بے گھر خاندانوں کا جائزہ لیا ایس ڈی ایم چاڈورہ ڈاکٹر مزمل مقبول نے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو فوری طور ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ آفیسران پر زور دیا ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم نے بتایا کہ لوگوں کو چائیے کہ خشک صالی کے ان ایام میں احتیاتی تدابیر اور محمکہ فائر اینڈ ایمر جنسی کی طرف جاری کی جانی والی ایڈوائزری کو عمل میں لایا جائے تو آگ کی وارداتوں میں کمی درج کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ گرمی کے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کے استعمال کرتے وقت حد درجہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے انہوں کہا کہ الیکٹرنک ہیٹر یا گیس ہیٹر ہو ان کو سونے سے قبل اس کیبند کرنے سے ہر حال میں لازمی بنانا چائیے اس دوران مقامی لوگوں نے علاقے میں ایک سے زیادہ فائر ٹینڈرس رکھنے اور علاقے کی اندرونی سڑکوں پر ناجائز قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ایس ڈی ایم چاڈورہ نے علاقے کی اندرونی سڑکوں پر ناجائز تعمیرات کو ہٹانے اور قابضین کے خلاف موثر طور نمٹا جائے گا اس دوران ایس ڈی ایم چاڈورہ نے آگ سے متاثرہ خاندانوں کو انتظامیہ کی اور سے بھرپور ریلیف پہنچانے کی یقین دہانی کی گئی۔