ہندوستانی فوج نے مینڈھر، پونچھ میںطلبہ میں بیگ، کتابیں اور اسٹیشنری تقسیم کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍پیر پنجال کے جنوب میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے گجر اور بکروال برادری سے تعلق رکھنے والے کم مراعات یافتہ طلباء کو بااختیار بنانے اور انہیں غربت کی موجودہ سطح سے اٹھانے اور اپنی برادریوں کی ترقی کے ذرائع حاصل کرنے میں مدد کرنے کا سب سے اہم ذریعہ تعلیم ہے۔ ہندوستانی فوج نے معاشرے کے کم مراعات یافتہ طبقوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش میں، ضلع پونچھ کے مینڈھر کے نکہ چوٹی کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو کتابیں، اسٹیشنری اور اسکول بیگ تقسیم کیے۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے تمام بچوں کے لیے لازمی تعلیم کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور دور دراز مقامات پر رہنے والے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر مقامی لوگوںنے بھارتی فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے۔