پڑھائی میں جذبہ رکھنے والے طلباءاعلیٰ نمبر حاصل کرکے نام روشن کرواتے ہیں:بلاوریہ

0
0

ڈوگرہ سیوہ سنبل ٹرسٹ کی جانب سے کامیاب طلباءکے حق میں اعزازی تقریب کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں ڈوگرہ سیوہ سنبل ٹرسٹ ہونہار طلباءکو اعزاز سے نواز کر ان میں مسلسل نئی قوتپیدا کر رہا ہے۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بلدیو سنگھ بلاوریہ نے آر ایس پورہ جموں جنوبی حلقہ کے وارڈ 73 گڈی گڑھ میں پروقار تقریب کے دوران کہی۔واضح رہے ڈوگرہ سیوہ سنبل ٹرسٹ نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر بلدیو سنگھ بلاوریہ، بچوں کے والدین بھی تہنیتی تقریب میں موجود تھے۔وہیں تقریب کے دوران سی بی ایس ای بورڈ امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ہونہار طلباءکو یادگاری نشانات سے نوازا گیا۔وہیں ڈوگرہ سیوا سنبل ٹرسٹ کے کام کرنے کے انداز کو سراہتے ہوئے بلاوریہ نے کہا کہ یہ ٹرسٹ اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے ہونہار طلباءکو اعزاز دیتا ہے اور ان میں نئی طاقتپیدا کرتا ہے تاکہ مستقبل میں یہ طلباءمزید محنت کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھائی میں ارتکاز اور جذبہ رکھنے والے طلباءاعلیٰ نمبر حاصل کرکے اپنے والدین، اساتذہ اور اپنے علاقے کا نام روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام طلباءنے اپنے اہداف کا تعین کرتے ہوئے سخت محنت کی اور کامیابی حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا