مودی جی سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے منتر کے ساتھ سماج کے ہر طبقے کی جامع ترقی کے لئے پُر عزم:سنہا
لازوال ڈیسک
جموں؍ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں پڈاری قبیلہ کے وفد سے ملاقات کی۔سابق وزیر سنیل شرما کی قیادت میں وفد نے پڈاری قبیلہ کو درج فہرست قبائل کا درجہ دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔وفد کے اَرکان نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے نے کمیونٹی کو سماجی و اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کی راہ ہموار کی ہے اور اس سے پڈاری قبیلے کے لئے جموں و کشمیر اور ملک کی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی جی سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے منتر کے ساتھ سماج کے ہر طبقے کی جامع ترقی کے لئے پُر عزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، ’’ہماری کوشش ایک جامع اور مساوی معاشرہ تشکیل دینا، پسماندہ لوگوں کو بااِختیار بنانا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ قومی ترقی کے فوائد سے لطف اندوز ہوں۔‘‘