مانگ پوری ہونے تک دری نہیں چھوڑیں گے
شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ یکم مارچ سے آل جموں وکشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل طریقہ سے کام بند کر کے پر امن احتجاج کیا جا رہا ہے اس موقع پر صدر مقام ضلع راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر آٹھویں روز بھی پٹوار ایسوسین کے لوگوں نے اجتجاج کو برکرار رکھا اور سرکار کو اگاہ کیا کہ جب تک ہماری مانگے سرکار مان نہیں لیتی تب تک احتجاج جاری رہے گا اس موقعہ پر پٹوار ایسوسیشن کے ممبران نے کہا کہ سرکار کو پٹواری ہی چلاتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا یہ کوئی عام لوگوں کا احتجاج نہیں یہ پٹواریوں کا احتجاج ہے اس موقع پر پٹوار ایسوسی ایشن کی طرف سے پٹوار ہے تو سرکار ہے کہ نعرے بھی دیے گئے پٹوار ایسوسیشن کے ممبران نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ یوٹی میں الگ الگ قانون کیوں بنائے گئے ہیں ۔اگر لداخ یوٹی میں 25 فیصد نہیں برتی اور 75 فیصد ڈپارٹمنٹ پرموشن ہوتی ہے تو جموں کشمیر میں ایسا کیوں نہیں ہو رہا ۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے کہا کہ سرکار سے ہماری بات چیت ہو رہی ہے ۔ہمیں امید ہے کس چیف سیکریٹری اور لیفٹیننٹ گورنر ہمارے معاملے میں مداخلت کر کے پٹوار ایسوسیشن کے درینہ مطالبات کو پورا کریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ احتجاج کی وجہ سے عام لوگ سفر کر رہے ہیں مگر ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے عوام کو اور پریشانی ہو اس لئے ہم سرکار سے ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری مانگیں پوری کی جاہے۔