بیوپارمنڈل سول سوسائٹی میونسپل کونسل بار ایسوسی ایشن یوتھ ایکشن کمیٹی علماء پنچایتی عہدیداران نے دی احتجاج کی کال
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سرکار کے دہرے معیار کی شاطرانہ لے میں آکر تباہی کے دھانے پر ہے خطہ پیرپنچال برسرپیکار ہے کہ سرکار کروڑوں روپے ” نشہ مکت بھارت” کی ریلیوں پر صرف کررہی ہے تو دوسری طرف ریاست کے کونے کونے میں شراب کی ” دکان اورٹھیکہ” کے قیام عمل میں سرگرم ہے حکومت کی طرف سے اجراء شدہ وائن شاپ لائیسنس اور ٹینڈرز کو عوام مخالف قرار دیتے ہوئے وادی سرن اس گہری سازش پر سیخ پا ہے اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے ذریعہ بیوپارمنڈل سول سوسائٹی میونسپل کونسل بار ایسوسی ایشن یوتھ ایکشن کمیٹی علماء پنچایتی عہدیداران نے پوٹھہ شراب دکان بند قضیہ کو لیکر احتجاجاً گاڑیوں کی آمدورفت معطل جبکہ بازار سرنکوٹ رہے گا بند کی پرامن کال دی ہے واضح ہو کہ 5 جولائی 2023ء بروز بدھ وارکو عوام نے حکومت وانتظامیہ کو موقع فراہم کیا ہے کہ اسی اثنا میں دکان کو شراب سے خالی کردیا جائے اور اس خطہ کو شراب جیسی لعنت سے مبرا کیا جائے ورنہ ضلع بھر میں ہمہ گیر احتجاج ہوگا۔