پونے میں پولیس سربراہان کی میٹنگ

0
0

وزیر اعظم ہند کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ،جموں وکشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال
لازوال ڈیسک/ایجسیز

پونے؍؍وزیر اعظم ہند ، مرکزی وزیر داخلہ اور قومی سلامتی مشیر کی سربراہی میں پونے میں منعقدہ ڈی جی پیز کانفرنس کے دوران ملک کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران دہشت گردی ، لا اینڈ آرڈر ، نارکو ٹیررزم اور دوسرے اہم معاملات پر گفت وشنید ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پونے میں ڈی جی پیز کی سالانہ کانفرنس کے آخری روز وزیر اعظم ہند نے سینئر آفیسران کے ساتھ ملک کی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ ، قومی سلامتی مشیر اجیت کمار ڈوال اور دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز ، دہشت گردی ، سمندری سیکورٹی ، لا اینڈ آرڈر اور سائبیر سیکورٹی جیسے معاملات پر گفت وشنید ہوئی ۔ میٹنگ کے دوران قومی سلامتی مشیر نے وزیر اعظم ہند کو ملک کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ ریاستوں کی پولیس حالات کو معمول پر لانے کی خاطر بہتر کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سیکورٹی فورسز کے اہلکار پوری طرح سے مستعد ہیں اور کسی کو بھی ملی ٹینسی کو پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم ہند کو سبھی ریاستون ، یونین ٹریٹریز کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی کہ وہاں پر لا اینڈ آر ڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر حفاظتی عملہ جانفشانی سے کام کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران نے بھی شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہاکہ ملک کی افواج خطرات سے نمٹنے کی اہل ہے اور ماضی میں بھی انہوںنے دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر بہترین کام کیا ہے۔ انہوںنے آفیسران پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کی خاطر ہم وقت تیار رہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں ایس ا و پیز پر عمل آوری اور بہتر پولیسنگ پر بھی زور دیا گیا جبکہ ریاستوں کی پولیس کو جدید خطوط پر اُستوار کرنے کی خاطر بھی آفیسران کو احکامات صادر کئے گئے۔ سالانہ کانفرنس میں 72پولیس سربراہان اور28آئی جی پیز نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہ کہ میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر کی سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس دوران وزیر اعظم ہند کو حالات کے بارے میں پوری جانکاری فراہم کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا