کہا منشیات فروشوں نمٹنے کیلئے کمرشل کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات میں سی سی ٹی وی نصب کئے جائیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ڈی جی پی جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے، اپنی پارٹی کی صوبائی صدر، خواتین ونگ، جموں، پونیت کور نے سماج سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے پونیت کور رائے پور، ستواری میں ہکل پنچایت وارڈ نمبر 4 میں منعقد ایک میٹنگ سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے منشیات کی لت اور منشیات کی فروخت کا مسئلہ اٹھایا جس کی وجہ سے لوگ آنے والی نسل کے بارے میں فکر مند ہیں۔اپنی تقریر میں، انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جے اینڈ کے پولیس سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی لت کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور اس سلسلے میں مناسب کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کمرشل کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات کو سی سی ٹی وی نصب کرنے چاہئیں جو پولیس یا دیگر تفتیشی ایجنسیوں کو منشیات فروشوں کی شناخت کرنے میں مدد دے سکیں تاکہ قانون کے مطابق ان سے نمٹا جا سکے