راٹھور کلب نے نونا بانڈی اسٹار کو 127 رنز سے شکست دی
بشیراحمد
پونچھ؍؍کرکٹ کے شاندار مظاہرہ میں راٹھور کلب نے ننگالی سپر لیگ سیزن 1 کے فائنل میں نونا بانڈی اسٹار کو 127 رنز کے زبردست مارجن سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔وہیں راٹھور کلب نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں 246/6 کا مجموعی اسکور بنایا ۔اس موقع پرٹکشے بالی نے صرف 34 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر توجہ حاصل کی، جس میں 13 چھکوں کی شاندار تعداد بھی شامل تھی جبکہ خالد راٹھور نے 28 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔وہیں نونا بانڈی سٹار کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ کفیل منہاس اور راشدبخاری نے دو دو وکٹیں لے کر انہیں 9.5 اوورز میں محض 119 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
اس موقع پر نظارت کی جانب سے 14 گیندوں پر 27 رنز اورباؤلنگ میں42 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنا فیصلہ کن ثابت ہوا۔اس موقع پر ٹکشے بالی نے بجا طور پر اپنے شاندار بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کا خطاب حاصل کیا۔وہیںتقریب میں مہمانوں بشمول شبیر راٹھور سرپنچ اور مہمان خصوصی پرویز ملک آفریدی نے ونر ٹرافی کے ساتھ 30000 نقد انعام کا دیا جبکہ نونا بانڈی اسٹار نے بیس ہزار کے نقد انعام کے ساتھ رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔دریں اثناء کفیل منہاس کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا ۔