پونچھ کے مین بازار کا اچانک محاصرہ اور تلاشیاں

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مین بازار میں سیکورٹی فورسز نے اچانک تلاشی لی اور راہگیروں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے ۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز پونچھ کے مین بازار کو اچانک محاصرے میں لے کر لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس او جی ، پولیس اور سی آر پی ایف نے کافی دیر تک علاقے کی تلاشی لی جس دوران راہگیروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران راہگیروں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تاہم اس دوران کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے مین بازار پونچھ میں راہگیروں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔
انہوں نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ راجوری اور پونچھ میں حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد جڑواں اضلاع میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
راجوری اور پونچھ میں سرگرم ملی ٹینٹوں اوران کے معاونت کاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا