طالب علم زخمی، معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل میں فتح پور کے مقام کچھ بلوائیوں نے محمد ارشاد نامی ایک طالب علم پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید طور زخمی کر دیا ہے۔اس ضمن میںسماجی اور سیاسی کارکن جاوید احمد ریشی کے ذریعہ ملی جانکاری کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ کی طرف سے ایک سڑک کا کام جاری ہے، جس میں چند لوگوں کے ایک گروہ، جو کہ بے دخل شدہ سرکاری اراضی پر سالوں سے ناجائز قابض چلے آ رہے ہیں، کی جانب سے سڑک کے کام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی، جس پر محکمہ کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر اور متعلقہ جونیئر انجینئرز موقع پر آئے اور باضابطہ سروے کے تحت سڑک کا کام بحال کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے باضابطہ سروے دیا کہ سڑک کیسے جائے گی۔
اسی دوران محمد ارشاد نامی طالب علم نے بتقاضہ انسانی مہمان انجینئرز کو پانی پلایا، جس سے بلوائیوں تکلیف ہوئی اور اسی آڑ میں ان بلوائیوں نے طالب علم پر حملہ کرکے اس کو شدید طور پر زخمی کر دیا ہے۔ اس حوالہ سے محمد ارشاد کی طرف سے تھانہ پولیس منڈی میں ایک تحریری درخواست بھی ملزمان کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔وہیںپولیس حکام نے یقین دلایا کہ تحت ضابطہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔