پونچھ کے مختلف علاقاجات پانی کی ناقص سپلائی سے پریشان

0
0

انتظامیہ سے پانی سپلائی فوری طور پر بحال کرنے کی مانگ
یوسف جمیل

پونچھ//پونچھ کے مختلف علاقاجات کی عوام کو پانی سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے محکمہ پی ایچ ای کے عارضی لازمین ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔جس کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہوچکی ہے۔لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہیکہ ان مستقل طور پر کام کرنے والے ملازمین کو کام پر لگایا جائے تاکہ پانی کی سپلائی بحال ہوسکے۔کیونکہ پانی نہ ہونے کی وجہ سے تمام حلقوں کے لوگوں کو ہکساں طور پر مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔وہیں اسکولی بچوں کو بھی مشکلات سے بروقت دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے اپیل کی کہ عوام کو لاحق اس پریشانی کا فوری طور پر حل تلاش کیا جائے تاکہ معمولات زندگی بہتر ہوسکے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا