پونچھ کے بیٹے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کا عہدہ سنبھالا

0
0

مقامی عوام نے کیا والہانہ استقبال
ناظم علی خان
مینڈھراعجا ز چوہدری کی ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ تعینا تی ہونے کے بعد سوموار کو جب وہ اپن آبا ئی تحصیل مینڈھر کے علا قہ بھمبر گلی میں پہنچے تو وہا ں پر مینڈھر کے ہز ارو ں لو گو ں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے با زی کی ۔ اس دوران اعجا ز چوہد ری نے سومو ار کو ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ کا عہد ہ بھی سنبھالا اور با قاعدہ کام کاج بھی شروع کیا ۔ اطلا عات کے مطابق نئے تعینات ہوئے ضلع ترقیا تی کمشنر پونچھ اعجا ز چوہد ری ضلع پونچھ کے مینڈھر علا قہ کے ڈھر انہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کی تعیناتی پر مینڈھر کے لو گو ں نے خو شی کا اظہار کیا۔ اس دوران سو مو ار کو بڑی تعداد میں لو گ سینکڑو ں کی تعداد میں گا ڑیا ں لیکر بھمبر گلی کے مقام پر پہنچ گئے جہا ں انکو ہا ر پہنا کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور امید جتا ئی کہ اعجا ز احمد ضلع پونچھ کے اندر اچھا کام کر یں گئے کیو نکہ ضلع پونچھ ان کا آبا ئی ضلع ہے اسلئے مقامی عوام کو ان پر کا فی توقعات ہیں۔ اس دوران ان کا استقبال کرنے والو ں میں تحصیل انتظامیہ کے علا وہ کثیر تعداد میں معززین بھی مو جود تھے۔ جبکہ ایس ڈی پی او مینڈھر ریا ض تا نترے بھی پو لیس نفری کے ہمراہ مو جود تھے، آخر میں گا ڑیو ں کے ایک قافلے میں انہیں پو نچھ پہنچایا جہا ں پر انہو ں نے ضلع تر قیا تی کمشنر کا عہدہ سمبھالا اور اپنا کام کاج شروع کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا