پونچھ کے بانڈی چیچیاں وارڈ نمبر 1 میں پانی کی غلط نکاسی سے مویشی خانہ ہوا تباہ

0
0

رہائشی مکانوں کو خطرہ لاحق، لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مدد کی لگائی گوہار
لازوال ڈیسک
پونچھ//مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے بانڈی چیچیاں وارڈ نمبر 1 محلہ تکیہ میں گزشتہ شب کی بارش میں پانی کی غلط نکاسی کی وجہ سے مویشی خانہ پوری طرح سے تباہ ہوگیا ہے جس میں کچھ مویشی بھی مارے گئے ہیں۔اس ضمن میں زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ و گرد و نواح کے مکانات جن کو حالیہ بارشوں میں خطرہ لاحق ہے کے افراد جن میں طالب دین، اختر نثار، ریاض اقبال، قطب دین، تنویر اقبال، جاوید اقبال وغیرہ شامل ہیں نے بتایا کہ انکے گھروں کے پیچھے سے پانی کی نکاسی کے لیے ایک ڈرین تعمیر کیا تھا جسے ادھورا چھوڑ دیا گیا اور اسکی نکاسی کے پانی کا رخ رہائشی علاقوں کی طرف موڑ دیا جس سے انکا ایک مویشی خانہ تباہ ہوگیا اور دیگر تمام گھروں کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2014 کے تباہ کن سیلاب میں بھی انکا کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس پانی کی غلط نکاسی کی وجہ سے ان کا مویشی خانہ و مویشی تباہ و برباد ہوگئے، جس کے لیے انہوں نے وہاں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈرین جس کو پنچایت نے ادھورا چھوڑ دیا اور وہاں کے لوگوں جنہوں نے پانی کی نکاسی کے رخ کو رہائشی مکانوں کی طرف موڑ دیا انہیں قصوروار قرار دیتے ہوئے انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے اس ضمن میں ذاتی مداخلت کر انکی مدد کرنے کی اپیل کی ہے اور ڈرین کو رہائشی علاقوں کی طرف موڑنے و اس پر لاکھوں روپے خرچ کر اسے ادھورا چھوڑنے کی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مزید خطرے سے قبل دیگر مکانات جن کو خطرہ لاحق ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں مزید مالی و جانی نقصان ہونے سے بچایا جاسکے اور اس ڈرین کو جتنا جلدی ہوسکے پکا کر پانی کی نکاسی کو درنگلی نالہ میں موڑے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید زمینوں و مکانوں کے نقصانات کو قبل ازوقت بچایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا