پونچھ کیمپس کے طلباء نے’’ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘‘کے تحت تربیتی تقریب میں شرکت کی

0
0

زراعت اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے اراکین نے پریزنٹیشنز دیں
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍جموں کے پونچھ کیمپس یونیورسٹی کے شعبہ سیریکلچر کے طلباء نے آج KVK پونچھ میں ’’ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘‘کے تحت سیری کلچر کے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام SKUAST جموں، KVK پونچھ نے کیا تھا۔ پونچھ کیمپس کے طلباء کے ساتھ شعبہ سیریکلچر کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔حکومت جموں و کشمیر نے کسانوں کے لیے کاروبار اور مارکیٹنگ کے مواقع کو وسیع کرنے کے لیے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے ایک اچھی طرح سے منصوبہ بند ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام جموں و کشمیر کو تاریخی تبدیلی کی طرف بڑھنے میں بے حد مدد کر رہا ہے۔تربیتی پروگرام کے دوران زراعت اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے اراکین نے پریزنٹیشنز دیں۔یہ تربیت طلباء، محکمہ سیریکلچر، پونچھ کیمپس کے فیکلٹی، زراعت اور اس سے منسلک شعبوں بشمول زراعت، سیری کلچر، اپی کلچر، باغبانی وغیرہ کے افسران کو دی گئی۔ڈائریکٹر پونچھ کیمپس پروفیسر دیپانکر سین گپتا نے SKUASTجموںاورکے وی کے پونچھ کو اس طرح کے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مسٹر راکیش کمار چیف ایگریکلچر آفیسر پونچھ، ڈاکٹر اجے گپتا سینئر سائنٹسٹ اور ہیڈ کے وی کے پونچھ، ڈاکٹر مظفر میر سائنٹسٹ کے وی کے پونچھ، ڈاکٹر مشتاق احمد گرو پروگرام اسسٹنٹ کے وی کے پونچھ، مسٹر محمد ریاض سیریکلچر اسسٹنٹ لمبیری سرکل، اویندر کور سیری کلچر اسسٹنٹ پونچھ سرکل کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر روبیہ بخاری کیمپس آفیسر پونچھ کیمپس نے محکمہ کے اس اقدام کو سراہا جس سے کسانوں/ کاشتکاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا ایک خصوصی موقع ملے گا۔ انہوں نے اس تربیتی پروگرام میں پونچھ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی کو مدعو کرنے پر ڈاکٹر مظفر میر سائنسدان KVK اور KVK پونچھ کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔جموں یونیورسٹی کے پونچھ کیمپس کے شعبہ سیریکلچر سے ڈاکٹر سرکشا چنوترا انچارج، ڈاکٹر مظفر احمد بھٹ، مس کلپنا سوڈان اور مس سومیا کپور بھی موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا