پونچھ کھنیتر میں محکمہ مال کی جانب سے جانکاری کیمپ کا انعقاد

0
0

نائب تحصیلدار کھنیتر نے عوام ڈیجیٹل خدمات کی جانکاری فراہم کی
سید بشارت الحسن
پونچھ؍؍سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں کھنیتر میں نائب تحصیلدار کھنیتر کی قیادت میں ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ مال کے کئی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مقامی عوام کے علاوہ پی آر آئی نمائندگان نے بھی حصہ لیا۔وہیں نائب تحصیلدار کھنیتر نے عوام کو جموں وکشمیرمیں ڈیجیٹل خدمات کے متعلق جانکاری فراہم ۔انہوں نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ آپ کو نقولات کیلئے پٹواری دفتر جانے کے بجائے اپنے فون اور لیپٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر لینڈ ریکارڈ س سے آن لائین حاصل کرنی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آن لائن خدمات کی وجہ سے آپ کو دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے اور آپ کو اپنے گھر کے اندر ہی یہ سب خدمات میسر ہیں۔ موصوف نے اس موقع پر کئی نوجوانوں کو آن لائین نقولات حاصل کرنے کی تربیت بھی دی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ڈیجیٹل خدمات عوام کیلئے کافی کار آمد ثابت ہو رہی ہیں۔موصوف نے اس موقع پر شرکاء پر زور دیا کہ ڈیجیٹل خدمات کے متعلق عوام تک جانکارری پہنچانے میںاپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر کئی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور جموں وکشمیر میں ڈیجیٹل خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے نائب تحصیلدار اور محکمہ مال کے دیگر عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا