- ڈپٹی کمانڈر آرمی و ایس ایس پی پونچھ نے ادا کی رسم
نیازشاہ بخاریپونچھ؍؍ پونچھ پولیس کی جانب سے آ ج یہاں سپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ایک کھیل میلے کا اغاز کیا گیا آرمی کی 93برگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر اور ایس ایس پی پونچھ نے ربن کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا اس موقع پر کمانڈر موصوف نے کہا اس طرح کے پروگرام ہنرمند بچوں کو ایسے مواقع فراہم کرواتے ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے انہوںنے کہا میںپونچھ پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوںنے اس طرح کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے بتایا کہ ہم نے پولیس کے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت اس میلے کوترتیب دیا اور ہم بچوںاور نوجوانوںکو کھیل سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ کسی غلط راستے پر چلنے سے محفوظ رہے ہم نے لڑکے و لڑکیوں کے لئے مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا ہے جن میں 20 لیدر بال ٹورنامنٹ ،فوٹبال ،والی بال ،ٹگ آف وار،کراٹے،دوسو میٹر ریس،وغیرہ ہیں جو لڑکوں کے لئے مختص ہیں دوسری جانب لڑکیوں کے لئے کاسکو بال کرکٹ،سو میٹر دوڑ،وغیرہ ہیں اس موقع ایس ایس پی پونچھ کے ہمراہ پولیس انتظامیہ ایڈیشنل ایس پی مسرور احمد میر ، acrپونچھ اشرف چوہدری ،dyspموہن شرما،dyspاو پی ایس ،سلیم بٹ ،کے علاوہ طلبہ اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی موجود تھے واضح رہے آج یہاںپونچھ میں پولیس کی جانب سے کھیل میلے کا افتتاح کیا گیا اس موقع نوجوانوں کو اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں حصہ لینے کی گزارش کی گئی ۔