02 مویشی بازیاب دوافراد کو لیا حراست میں
ریاض ملک
منڈی؍؍پونچھ پولیس پارٹی نے اے ایس آئی محمد طارق کی قیادت میں مالٹی کے مقام پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک ٹاٹا موبائل زیر رجسٹریشن نمبر JK12C 2406 کو روکا جسے محمد شفیق ولد عبدالعزیز چلا رہا تھا جو کہ سیڑھی چوانہ پونچھ کا رہائیشی جبکہ ڈرائیور شوکت حسین ولد عالم دین ساکنہ بگیال درہ جو بگیال درا سے سورنکوٹ کی طرف آرہے ہیں۔ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ 02 بوائین جانور بھوک کی حالت میں انتہائی ظلم کے ساتھ لدے ہوئے تھے۔ پوچھ تاچھ کے دوران کوئی بھی اجازت نامہ دینے سے ناکام رہے۔جس پر پولیس نے دوافراد سمیت ٹاٹا موبائیل کو حراست میں لے لیا۔ مقدمہ ایف آئی آر نمبر
112/2023تحت 188 آئی پی سی اور 11 پی سی اے،پولیس تھانہ پونچھ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔