میگا ایونٹ میں 30 بائیکرز نے حصہ لیا،وطن کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا
لازوال ڈیسک
پونچھکرگل وجے دیوس دشمن پر ہندوستانی فوج کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس تاریخی دن کو منانے کے لیے ہندوستانی فوج کی اکائیوں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام اور انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی فوج کے زیراہتمام پونچھ میں اپنی ذمہ داری کے علاقے میں شوریہ بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔ اس میگا ایونٹ میں 30 بائیکرز اور نامور شخصیات/ سرپنچ/ گرام پردھان نے حصہ لیا۔وہیں بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر کی طرف سے جھنڈی دکھا کر شوریہ بائیک ریلی بٹالین گیٹ سے شروع ہوئی اور پہلے سے نامزد تین گاو ¿ں میں جا کر رکی۔تاہم روکے جانے والے مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور لوگوں کو کرگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی بہادری کے کارناموں سے واقف کروایا گیا۔