سےد نےاز شاہ
پونچھ // پلس پولیو کے دوسرے مرحلے میں ایک دن سے لیکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوںکو پولیو بوندیں پلائی گئی ۔اس سلسلہ میں چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر مماز بھٹی نے بتایا 64235بچوں کو پولیو بوندیں پلائی گئی ہیں واضح رہے پولیو ایک بیماری کا نام ہے جو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے۔ دراصل یہ اعضاءکو کمزور اورلاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے جس کا وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔ یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فالج ہو سکتا ہے۔ پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے۔ 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک کراکر دیے جانے کے بعد 2014 میں نائجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے اور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔اسی سلسلہ میں یہاں چیف میڈیکل افیسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے ذزرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کل 426 بوتھ ہیں قصبے میں ہمارے 31 بوتھ ہیں جنکی سرپرستی کے لئے 1704 ورکرر متعین ہیں جس میں ہمیں 75000 بچوں کو پلس پولیو کی دوائی دوسرے مرحلہ مےں پلانی ہے اور آج کے دن64235 بچوں کو یہ دوائی پلائی گئی جو کل کا 86 فیصدہے انہوں نے کہا کہ اس میں کسی قسم کی ڈھیل برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی بچہ رہ گیا تو اس کے لئے سپیشل ٹیم محکمہ بھیجےں گے واضح رہے آج پونچھ سی ایم او ممتاز بھٹی کی قیادت میں پونچھ کے گردونواح میں پلس پولیو کی دوائی پلائی گئی انہوںنے کہاکہ ہماری عوام سے گزارش ہے کہ عوام اپنے بچوں کو ا ن دوبوندوں کو ضروری پلائےں ۔