پونچھ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کی مناسبت سے حلف برداری تقریبات کا انعقاد

0
0

محکمہ میونسپلٹی، بجلی اور جل شکتی نے پونچھ کو رشوت خوری و بد عنوانیوں سے پاک ضلع بنانے کا عہد لیا
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کی مناسبت سے محکمہ میونسپلٹی، محکمہ بجلی و محکمہ جل شکتی کے دفاتر میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے تحت حلف برداری تقریبات کا انعقاد کیا جس میں محکموں کے ملازمین و افسران نے رشوت خوری و بد عنوانیوں سے پاک سرحدی ضلع پونچھ کو بنانے کا عہد لیا۔اس ضمن میں محکمہ میونسپلٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یعقوب کی زیرِسرپرستی ٹاؤن ہال پونچھ میں ایک جامع تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صفائی کرمچاریوں سے لیکر ایگزیکٹو آفیسر تک کے ملازمین پونچھ کو رشوت خوری و بد عنوانیوں سے پاک و شفاف بنانے کا عہد لیا۔وہیں محکمہ بجلی کے دفتر میں ایگزیکٹو انجینئر آفتاب احمد کی زیرِسرپرستی محکمہ کے ملازمین و افسران نے عہد لیا تو محکمہ جل شکتی کے ملازمین نے بھی ایگزیکٹو انجینئر ریاض احمد کی زیرِسرپرستی رشوت خوری و بد عنوانیوں سے پاک ضلع بنانے کا عہد لیا۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اس ویجیلنس بیداری ہفتے کا آغاز کیا جس میں انہوں نے ایک حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا جس میں یو ٹی کے اعلی عہدیداران نے شرکت کر سالمیت کا عہد لیا جبکہ تمام ضلع کے ڈپٹی کمشنروں نے ورچوئل موڈ کے تحت حلف لیا۔یہ بیداری ہفتہ 30 اکتوبر سے شروع ہو کر 5 نومبر تک جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا