پونچھ میں معمولی معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل میں ملوث 20 گاڑیاں ضبط

0
0

لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍پولیس اور محکمہ کان کنی کے ذریعہ کئے گئے ایک کامیاب مشترکہ آپریشن میں، پونچھ ضلع میں معمولی معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل اور نکالنے میں ملوث 20 گاڑیوں کو ضبط/جرمانہ عائد کیا گیا۔واضح رہے ڈپٹی کمشنر پونچھ، یاسین ایم چودھری کی ہدایت پر اور ڈی ایم او پونچھ، جاوید اقبال کی موجودگی میں کی گئی اس کارروائی کا مقصد معمولی معدنیات کی غیر قانونی نکالنے اور نقل و حمل کو روکنا تھا، جس سے ماحولیات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ وہیںڈنگلہ میں ایک ہیوی ایکسکیویٹر کو قبضے میں لے کر مقامی عوامی نمائندے کے حوالے کیا گیا جب تک کہ اعلیٰ حکام جرمانہ عائد نہیں کرتے۔اس دوران پونچھ میں غیر قانونی کان کنی کے لیے استعمال ہونے والے دو راستوں کو ختم کر دیا گیا۔اس کے علاوہ پولیس پارٹی اور محکمہ کان کنی کی قیادت میں مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں جھلاس میں ایک جے سی بی اور تین ٹریکٹر اور کھڑی میں ایک جے سی بی، ایک ڈمپر اور تین ٹریکٹر، سیڑی خواجہ میں دو ٹریکٹر، ایک ڈمپر اور سرنکوٹ میں پانچ ٹپر اور دو ٹریکٹر قبضے میں لئے گئے۔اس ضمن میںٹیموں کی مربوط کوششوں نے قانون کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا اور معمولی معدنیات کی نقل و حمل اور نکالنے سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت پیغام دیا۔اس موقع پرڈی ایم او پونچھ جاوید اقبال نے معمولی معدنیات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو روکنے کے لیے سخت نفاذ کے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع حکام کو دیں، ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے، قیمتی جانوں کے ضیاع کو بچایا جائے، گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی جائے کہ وہ قانونی مائننگ بلاکس سے مواد لیں اور معدنی وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا