شہر کو پالیتھین سے پاک بنانے اور صاف ستھرا رکھنے کے لئیعوام کو کیا گیا بیدار
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص می محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یعقوب کی زیرِ نگرانی میونسپل کونسل پونچھ چیئرپرسن ایڈوکیٹ سنیل شرما کی زیرِسرپرستی ” سوچھ دیوالی، شبھ دیوالی ” کے تحت ایک دستخط مہم کا اہتمام کیا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں بازار سے ہوتے ہوئے محکمہ میونسپلٹی کے ملازمین کا کارواں ڈھول بجوا کر اسپیکر سے اعلان کرتے ہوئے تاجروں و عوام کو بیدار کرتا ہوا نظر آیا تو وہیں تاجر و عوام اس دستخط مہم میں حصہ لیکر بینر پر دستخط کرتے نظر آئے۔پیغام میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے و تاجروں سے مومی کاغذ سے بنے لفافے استعمال نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے عوام و تاجروں کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔ وہیں مقامی لوگوں و تاجروں نے نئے تعینات چیف ایگزیکٹو آفیسر کو پونچھ میں خیر مقدم کہتے ہوئے انکے اسطرح کے اقدامات کی ستائش کی جس سے عوام و تاجروں کو بیداری حاصل ہوئی۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل پونچھ کے چیئرمین ایڈوکیٹ سنیل شرما نے کہا کہ انکی جانب سے عوام و تاجروں کو ریلی نکال کر ڈھول بجا کر جہاں دیوالی کے تہوار کی مبارکباد پیش کی گئی تو وہیں عوام صفائی ستھرائی کے متعلق بیدار بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس میں عوام و تاجروں کے تعاون کی بھی اشد ضرورت ہے۔