لازوال ویب ڈیسک
جموں، // پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں جموں وکشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف) سے وابستہ دو ہائی برڈ ملی ٹنٹوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا: ’پونچھ میں جمعہ کی شام ایک آپریشن کے دوران دو ہائی برڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا‘۔انہوں نے کہا: ’گرفتار شدگان کی تحویل سے تین گرینیڈ اور ایک پستول بر آمد کیا گیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے علاقے میں بڑے پیمانے کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا‘۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن سیکورٹی فورسز کی علاقے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی کاوشوں کا عکاس ہے۔