پونچھ میں روڈ سیفٹی ہفتہ اختتام پذیر ،اچھی کار کردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازہ گیا

0
0

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںپر قابو پانا سب کی ذمہ داری:بشارت انقلابی
سےد نےا ز شا ہ
پونچھ // پونچھ میں ٹریفک ہفتہ کی تقریبات اور سرگرمیوں کا اختتام ہوا اس موقعہ پرتقسیم انعامات کی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے شرکت کی اورپرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر سید مصرف حسین شاہ نے مہمان اعزازی کے طور شرکت کی۔وہیں سرفراز مےر سےد سےد اےجو کےشن مشن ،اےاز مغل اوےک انڈےا اور دیگر سماجی تنظےموں کے ذمہ داران بھی اس تقرےب کا حصہ رہے ۔ مقررین نے اپنے خیالات اک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک ذمہ دار ہے اور اس ذمہ داری کا احساس ہمیں ضرور ہونا چاہئے مقرین نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی جہاں بھی خلاف ورزی ہواس کو روکنے کے لئے ضروری نہیں ٹریفک پولیس یا پھر محکمہ موٹر وہیکل ہی حرکت میں آئے ہمیں خود بھی اس ذمہ داری کے لئے آگے بڑھنا چاہئے ۔ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کے تئیں اپنے ذہن کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔۔ مقررین نے کہا 17000 گاڑیاں ہر روز پونچھ کی سڑکوں پر دوڑتی ہیں ہر ماہ 250 گھاڑیا ں نئی سڑک پر آتی ہیں آنے والے وقت مےں ٹرےفک بڑھ جائے گی اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقعہ اے ار ٹی پونچھ عبدالرحیم میر کی کارکردگیوں کو خوب سراہا گیا اور مقررین نے کہا کہ موصوف کے کام سے آپ کو لوگ پہچانتے ہیں ۔اس دوران تقسیم انعامات کی کڑی میں شہر و اطراف کی معزز شخصیات ،پورے ہفتہ کے دوران پروگراموں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کو اعزازات سے سرفراز کیا گیا ۔آخر میں اے آر ٹی او پونچھ عبد الرحیم میر نے شارکین کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا