پونچھ میں در اندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، جوان زخمی، آپریشن جاری :فوج

0
0

پونچھ23 جولائی (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح مستعد فوجی جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا تاہم اس دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔

فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘الرٹ فوجی جوانوں نے بٹل سیکٹر میں منگل کی علی الصبح 3 بجے در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو فائرنگ کے ساتھ مصروف رکھ کر ان کی طرف سے کی جانے والی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا’۔انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان بھاری فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا