پونچھ میں جنگی معاہدے کی خلاف ورزی ،دو دن سے گولہ باری کا سلسلہ جاری

0
0

جنگ مسئلوں کا حل نہیں،بات چیت سے حل نکالا جائے :عوام
سید نیاز شاہ
پونچھ //دوسرے روز بھی پونچھ کی سرحدیں توپوں سے گونجتی رہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق کھڑی کرماڑہ و اسکے ملحقہ علاقوں میں پاکستانی فوج نے گزشتہ روز صبح اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے عوام میں کافی خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق اس گولہ باری سے جہاں انہیں اپنی جانوں کے زیاں کا اندیشہ رہتا ہے وہیں مال مویشیوں کے مرنے کا بھی بہت ڈر رہتا ہے ۔اس گولہ باری کا ہندوستانی افواج کی جانب سے بھی معقول جواب دیا گیا مقامی لوگوں نے دونوں جانب کی افواج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کی بحالی کیلئے اقدام اٹھائیں تاکہ ہم چین کی سانس لے سکیں لوگوں نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی حکومتوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں کیونکہ لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا