پونچھ میں تعلیم کا انوکھا کرشمہ! 2016سے اب تک بغیر عملہ کے ہائی سکول

0
0

رمساء ہائی سکول اڑائی ملکاں میں اسامیاں ہی نہیں ،عوام انتظامیہ سے برہم
ریاض ملک

منڈی؍؍ ضلع ہونچھ کے نظام تعلیم میں بدنظمی کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ تحصیل منڈی میں رمساء سکیم کے تحت 2016میں مڈل سکول اڑائی ملکاں اور مڈل سکول ڈنوں گام کا درجہ بڑھاکر ہائی سکول کیاگیاتھا۔ تب رمساء کے تحت اساتذہ کو تعینات کیاگیاتھا۔ جنہیں ایک سال کے عرصہ میں ہی نکال دیاگیا اور یہاں زیر تعلیم طلباء کو بے یارومددگار چھوڑدیاگیا۔ منڈی کے گاوں اڑائی میں 2016میں ہائی سکول اڑائی ملکاں کا درجہ ملتے ہی عوام میں خوشی تھی۔ پہلے سال نویں اور سویں جماعت کا بہت اچھانتیجہ رہا۔اچانک عملہ کو اٹھالیاگیا۔لیکن افسوس یہ سکول خالی نام کا ہی رہ گیا۔اسمیں کوئی بھی پوسٹ ہائی سکول کے حوالے سے نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے یہاں کے بچے شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ جس کولیکر سرپنچ حلقہ اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک نے ایک ہنگامی طور ہر پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے انتظامیہ کو یہ باور کروایاکہ وہ جلد از جلد اس سکول میں ہائی سکول کا پورا عملہ معہ ہیڈ ماسٹر مہیاء کرے۔ ورنہ یہاں کے لوگ مزید احتجاج کرنے پرمجبور ہونگے۔انہوں نے کہاکہ اس ترقی یافتہ دور میں محکمہ تعلیم کا عوام اڑائی کے تیں رویہ بچوں کو تعلیم سے دوری کا ہے نہ کہ تعلیم کا۔ یہاں نہ ہیڈ ماسٹر نہ دیگر حساب،سائینس دیگر مضامین پڑھانے کے لئے اساتذہ تعینات ہیں۔ بچے کورے کے کورے ہیں۔آج ہمارا سکول کا نتیجہ 30سے پنتیس 35فیصدی تک پہنچ چکاہے۔ جو کہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد ہائی سکول اڑائی ملکاں میں عملہ کی قلت کو دور کریں۔ اور یہاں ہیڈ ماسٹر اور دیگر ماسٹر گریڈ اساتذہ کی اسامیاں منظور کرکے انہیں پوراکیاجائے۔ اس دوران نواز شریف ملک اور صابر حسین چوہان نے بھی پریس کانفرنس کے دوران سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد یہاں عملہ کی قلت کو دور کیاجائے۔ ورنہ اس سکول کو سابقہ طرز پر ہی کردیاجائے۔ عوام کے بچوں کا استحصال اب مزید برداشت نہیں ہوگا۔اگر ایسا ہی رہاتو عوام اڑائی ملکاں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ جس کی ذمہ داری محکمہ ایجوکیشن کی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا