پونچھ میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کا آغاز

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پونچھ کے متعدد علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مین ٹاون میں سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈباریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں ملی ٹینٹ حملوں میں آئی تیزی کو دیکھتے ہوئے خط پیر پنچال میں بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پونچھ اور راجوری اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں اورا ن کے مدد گاروں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے۔بتادیں کہ پچھلے تین دنوں کے دوران جموں صوبے میں تین بڑے ملی ٹینٹ حملے ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا