دوکان سے ملے سامان کو دس ماہ تک سنبھالا ، تلاش کر ورثاء کو لوٹایا
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں بانڈی چیچیاں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص محمد کبیر جو کپڑے کی دوکان کرتا ہے نے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔ایک جانب جہاں انسان لالچی ہوتے جارہے ہیں اور چوری کی وارداتیں عروج پر ہیں اور ہمیشہ دوسروں کے حقوق کو چھیننے کی وارداتوں کے متعلق سننے ، پڑھنے اور دیکھنے کو ملتا ہے لیکن ابھی بھی اس دنیا میں کچھ ایسی شخصیات بھی موجود ہیں جن میں اپنے مذہب کا احترام اور ایمانداری کا جزبہ خوب دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسا ہی ایک منظر پونچھ کے ایک تاجر محمد کبیر نامی کی دوکان میں دیکھنے کو ملا جہاں آج سے دس مہینہ پہلے دوکان میں ایک سلمہ نامی لڑکی کا سامان جسے وہ یہاں پر اس شخص کی دوکان پر بھول گئی تھی جس میں کچھ کپڑے اے ٹی ایم کارڈ اور نقدی پیسے بھی شامل ہیں اور اس تاجر نے اس سامان کو اپنی حفاظت میں رکھا اور اس سامان پر لکھ دیا کہ "یہ کسی کا سامان” ہے اور اس وقت کے اپنی پنچایت کے سرپنچ مختار احمد سے بات کی جو ایک سماجی کارکن بھی ہیں اور لفافے کو بنا کھولے اس کے حقیقی وارث کی تلاش جاری کی اور 10 ماہ بعد آج ایک سماجی کارکن نے جموں کشمیر بنک شاخ سے ملکر اس کے اصل مالک کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کی اور آخر کار بنک ریکارڈ کے ذریعہ اسکی پوری تفصیلات معلوم کر اسکی امانت اسے واپس لوٹائی گئی جس پر اس لڑکی نے دوکاندار محمد کبیر، سماجی کارکن مختار احمد اور بینک مینیجر دیپک بھان کو مبارکباد پیش کی ہے کہ جنہوں نے اس برے دور میں بھی ایمانداری کی ایک انوکھی مثال کو قائم کر دکھایا ہے۔