پونچھ میں ایل او سی سے متصل جنگل میں بھیانک آتشزدگی

0
0

راجوری میں تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دیگر دھماکہ خیز مواد بر آمد
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے ساتھ لگنے والے جنگل میں لگی آگ سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق خشک سالی کی وجہ سے جنگل علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی صبح پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ لگنے والے جنگل میں آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آگ سے سرسبز سونے کو شدید نقصان پہنچا ہے ، محکمہ جنگلی حیات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ دنوں کے دوران آگ کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔آئے روز یونین ٹریٹری کے کسی نہ کسی جنگلی علاقے میں آگ کی واردات رونما ہوتی ہے جو لوگوں کے لئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے۔وہیں سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران 4 آئی ای ڈی، ایک وائر لیس کمیونکیشن ڈیوایس اور کچھ گولیاں بر آمد کیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم نے راجوری کے حیات پورہ گائوں میں جمعرات کی صبح ایک تلاشی آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا۔انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ وگولہ مواد میں ٹفن بکسوں میں نصف 4 آئی ای ڈی، وائر لیس سیٹ اور اے کے رائفل کی 23 گولیاں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی اپریشن ہنوز جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا