پونچھ میںمیری مٹی میرا دیش، مٹی کو نمن ویروں کو وندن کے تحت کلش ریلی کا انعقاد

0
0

ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر کی زیرِسرپرستی کلش جمع کر دہلی کے لیے کیے روانہ
لازوال ڈیسک
پونچھ // مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن نے ضلع پونچھ کے 11 بلاکس اور 2 میونسپل کمیٹیوں سے کلاش کو جمع کروایا اور اس ضمن میں ضلع انتظامیہ پونچھ نے محکمہ میونسپل و محکمہ دیہی ترقی اور نہرو یووا کیندرا کے ذریعے "میری مٹی میرا دیش، مٹی کو نمن ویروں کا وندن” کے تحت مٹی کلاشوں میں جمع کر ایک پروگرام منعقد کروایا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کی چیئرپرسن تعظیم اختر مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت فرما تھیں جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری کے باشمول دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے اس موقع پر ثقافتی پروگرام، ایک چھوٹا پلے بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ نے شہدا کے اہل خانہ کو بھی اعزاز سے نوازا جس کے بعد ڈی ڈی سی چیئرپرسن تعظیم اختر کی زیرِسرپرستی کلش یاترا بھی نکالی گئی۔ تعظیم اختر ڈی ڈی سی چیئر پرسن نے کہا کہ آج ہم نے 11 بلاکس اور 2 میونسپل کمیٹیوں سے کلش جمع کیے اور کل وہ جموں کے لیے روانہ ہوں گے اور جہاں سے وہ برتن (کلش) نئی دہلی روانہ کیے جائیں گے تاکہ ہمارے شہداء کی یاد میں تیار کردہ امرت واٹیکا میں ان کلشوں کو استعمال کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا