ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کے تئیں عوام کو امیدیں
سےد نےاز شاہ
پونچھ پونچھ مےں نئے تعینات ہوئے ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے پونچھ کی فلاح کے تئےں اےک بڑا قدم اٹھاےا جس پر پونچھ کی عوام ڈی سی کے تئےں مشکور ہے ۔واضح رہے پونچھ بازار مےں غےر قانونی تجاوزات معمول بن چکا تھابازار مےں چلنا کافی مشکل ہوگےا تھا اسکولی بچے بازار سے چلتے وقت گر جاتے تھے جس پر ضلع ترقےاتی کمشنر پونچھ نے انتظامےہ کے ہمراءبڑے اقدامات اٹھا کر غےر قانونی تجاوزات کو زمےن بوس کےا اور غےر قانونی تجاوزات کو کسی بھی صورت مےں براداشت نہ کرنے کی وارننگ بھی دی پونچھ قلعہ بازار کے گرونواح غےر قانونی تجاوزات کی وجہ سے پونچھ بازار مےں جانا بہت مشکل امر تھا لےکن آج انتظامےہ نے بڑے اقدامات اٹھا کر تجاو زکرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی اس موقعہ پر سول سوسائٹی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ مےں پونچھ ہی سے تعلق رکھنے والے ترقےاتی کمشنر کی تعےناتی ہوئی جس پر عوام کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے عوام کو کافی امےدےں ہےں انہےں امےدوں پر کھرا اُترنے کی ڈی سی نے ےقےن دھانی کروائی سول سوسائٹی نے کہا اےسے اقدامات بہت ضروری ہےں جن کی وجہ سے بازا ر کی ساخت بچتی ہو۔اس موقعہ پر تحصےلدارحوےلی جہانگےر حسےن نے بتاےا کہ پونچھ مےں غےر قانونی تجاوزات کسی بھی صورت مےں برداشت نہےں کی جائے گی انہوںنے کہا جن لوگوں نے سڑک تک اپنا سامان لگاےا ہوا ہے آج ہم نے ان کو وارننگ دی ہے کہ فوری تجاوزات ہٹا لےں بصورت دےگر سخت کاروائی کی جائے گی ۔